عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ چہرے کے خدوخال میں تبدیلی قدرتی عمل ہے لیکن ان تبدیلیوں کا کم عمری یا جوانی میں وقوع پذیر ہونا تشویش ناک ہے۔
انسانی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ چہرے کے خدوخال اور جلد میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ایک قدرتی عمل ہیں لیکن ان کا کم عمری یا جوانی میں وقوع پذیر ہونا تشویش ناک ہے، اس کی ایک بڑی وجہ موبائل فون یا ٹی وی اسکرین کا زیادہ استعمال بھی ہے۔
اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر بتول نے اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں چہرے پر پڑنے والی جھریوں و چھائیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مختلف حل بتائے۔
ان کے مطابق ہیمو گلوبن کا بڑھ جانا یا پھر آئرن لیول کا کم ہونا جھائیوں کا باعث بنتا ہے اور زیادہ تر جھائیاں آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
چہرے پر جھریاں پڑنے کی وجہ موبائل فون یا ٹی وی اسکرین کا زیادہ استعمال بھی ہے کیونکہ اسکرین دیکھتے ہوئے جتنا زور آنکھوں پر پڑتا ہے اس کے اثرات جھریوں کی شکل میں سامنے آنے لگتے ہیں۔
ڈاکٹر بتول کے مطابق ان کے پاس 15 سال کی عمر تک کی بچیاں بھی یہی شکایت لے کر آتی ہیں اور میں انہیں یہی کہتی ہوں کی اسکرین ٹائم کم سے کم کردو اور کوئی اچھی کریم یا سیرم استعمال کرنا شروع کر دو۔
ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ یا ٹی وی استعمال کرتے ہوئے چشمہ لازمی پہنیں تاکہ آنکھوں پر زیادہ زور نہ پڑے۔اس کا علاج اور احتیاط بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے بچنے کے لیے وہ غذائیں اور میوے کھائیں جو آپ کے جسم کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔