نیند کی ادویات

نیند کی ادویات کا کثرت سے استعمال خطرناک ذہنی مرض کا سبب بننے کا انکشاف

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ نیند کی ادویات کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں انہیں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کی جانب سے کی گئیتحقیق کے مطابق نیند کی ادویات کا کثرت سے استعمال ڈیمینشیا سے منسلک ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں محققین کی طرف سے تقریبا 3,000 بالغوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

حالیہ تحقیق کے نتائج کے مطابق استعمال ہونے والی نیند کی دوائیوں کی قسم اور اس کی مقدار بڑھتے ہوئے خطرے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ان مطالعات نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ خطرے کے عوامل اور بیماری کے بڑھنے کا خطرہ مختلف نسلوں کے لوگوں کے درمیان مختلف دیکھا گیا۔ اس سلسلے میں محققین نے تقریبا 3,000 بالغوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جنہیں مطالعہ کے آغاز میں ڈیمنشیا جیسا کوئی مرض نہیں تھا۔

اس مطالعے میں سفید فام شرکا میں جو اکثر نیند کی دوائیں استعمال کرتے تھے ان میں ڈیمنشیا ہونے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ تھا جنہوں نے دوا کو شاذ و نادر ہی استعمال کیا تھا۔

اس کے برعکس سیاہ فام شرکا میں نیند کی دوائیوں کے کثرت سے استعمال نے ان کے ڈیمنشیا کے خطرے میں نمایاں اضافہ نہیں کیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں