شراب نوشی

شراب نوشی 7 خطرناک اقسام کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

شراب نوشی سے منسلک کینسر کی اقسام میں منہ کا کینسر، گلے کا کینسر، آواز کی نالی کا کینسر، غذائی نالی کا کینسر، چھاتی کا کینسر، جگر اور بڑی آنت کا کینسر شامل

اس حوالے سے امریکی سرجن جنرل نے خبردار کیا ہے کہ ایک دن میں شراب کی تھوڑی سی مقدار بھی متعدد قسم کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے جبکہ شراب نوشی ڈی این اے کو بھی متاثر کرتی ہے۔

خبردار کرتے ہوئے امریکی صحت عامہ کے ترجمان سرجن جنرل وویک مرفی کا کہنا ہے کہ روزانہ شراب کے دو گلاس سات قسم کے کینسر کا خطرہ بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

سرجن جنرل مرفی نے ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج میں شراب اور کینسر کے بڑھتے خطرے کے درمیان تعلق پر سرجن جنرل ایڈوائزری جاری کر رہا ہوں جبکہ انہوں نے الکوحل مصنوعات پر کینسر کے وارننگ لیبلز لگانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الکوحل امریکا میں کینسر کی تیسری سب سے بڑی وجہ بن چکی ہے جسے موثر اقدامات کے ذریعے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، سرجن جنرل کے مطابق الکوحل ہر سال کینسر کے تقریبا 100,000 کیسز اور 20,000 کینسر میں موت کا باعث بن رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق الکوحل کے استعمال سے منسلک کینسر کی اقسام میں منہ کا کینسر، گلے کا کینسر، آواز کی نالی کا کینسر، غذائی نالی کا کینسر، چھاتی کا کینسر، جگر اور بڑی آنت کا کینسر شامل ہیں۔

یہ ڈی این اے کو بھی متاثر کرنے کا سبب بنتی ہے۔ الکوحل acetaldehyde میں ٹوٹ جاتی ہے، جس سے ڈی این اے کو متعدد طریقوں سے نقصان پہنچتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں