غزہ میں جنگ بندی

غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششیں جاری

غزہ میں جنگ بندی یقینی بنانے کے لئے امریکا، مصر اور قطر کی طرف سے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں، اس حوالے سے مختلف اقدامات زیر غور ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطی اسٹیوو ٹکوف نے غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں جاری کوششوں کے حوالے سے اسرائیل کا دورہ بھی کیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطی اسٹیوو ٹکوف نے اپنے اس دورے کے دوران اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی جس میں غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے پر بات چیت بھی کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطی اسٹیوو ٹکوف کے ساتھ اس اہم ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لئے موساد کے سربراہ کو قطر بھیج دیا ہے۔

ان مذاکرات کے سلسلے میں اسرائیل کے فوجی اور سیاسی مشیر بھی قطر پہنچ رہے ہیں، موساد سربراہ قطری حکام سے جنگ بندی سے متعلق مختلف امور پر بات کریں گے۔

اس حوالے سے اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت کا کافی زیادہ حد تک امکان ہے، جنگ بندی مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں فوجیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں