حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق اس پھل کا رس میٹا بولزم کو بہتر کر کے آپ کو وزن قابو کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
اس نئی تحقیق کے مطابق روزانہ ایلڈر بیری کا جوس پینے سے پیٹ کے بیکٹیریا میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو جاتی ہیں جس سے وزن قابو کرنے کے لیے میٹا بولزم کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
جرنل نیو ٹریئنٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ایک ہفتے تک روزانہ تقریبا 28 گرام ایلڈر بیری کا رس پینا پیٹ میں رہنے والے مائیکروبز کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ جسم کی گلوکوز برداشت کرنے کی صلاحیت اور فیٹ آکسیڈیشن کو بہتر کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔
یہ جامنی بیر یورپ کے مقامی درخت ایلڈر پر پایا جاتا ہے، یورپ می اس درخت کو بڑے پیمانے پر طبی مقاصد کے لیے اور مدافعتی نظام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے امریکا کی واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا تھاہے اس پھل کے دیگر فوائد کو ابھی تک مناسب طریقے سے نہیں سمجھا گیا۔
اس تحقیق کے شریق مصنف پیٹرک سولورسن کا کہنا تھا کہ ایلڈر بیری کی تجارتی اور غذائی اہمیت کے حوالے سے بہت کم پزیرائی کی جاتی ہے۔
ماضی کی نسبت اب ہم انسانی صحت کے لئے اس کی حیثیت کو سمجھنا شروع کر رہے ہیں اور بہت دلچسپ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔