آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی کے علاوہ بھارت، امریکا، چین، برطانیہ سمیت تمام بڑی معیشتوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارہ ( آئی ایم ایف ) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال میں 4 فیصد تک رہے گی۔
آئی ایم ایف کی طرف سے مالی سال 25-2024 کی نئی ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے مالی سال 25-2024 کی نئی ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح رپورٹ کے مطابق چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد متوقع ہے جبکہ اگلے مالی سال چین کی معاشی ترقی معمولی کمی سے 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی۔
اس رپورٹ میں آئی ایم ایف نے بتایا ہے کہ برطانیہ کی رواں مالی سال معاشی ترقی 1.6 فیصد اور اگلے سال 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔