آسان کاروبار اسکیم سے بلاسود قرض حاصل کرنے کا مکمل طریقہ
آسان کاروبار اسکیم سے بلاسود قرض حاصل کرنے کےلیے کیسے اپلائی کریں؟ طریقہ جانئے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے بلاسود آسان کاروبار لون اسکیم کا آغاز کیا ہے۔
اس اقدام کو مختلف کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جن میں اسٹارٹ اپس، کاروبار کی توسیع، جدت کاری، ورکنگ کیپیٹل، کمرشل لاجسٹکس، اور آب و ہوا کے موافق کاروبار شامل ہیں۔
اسکیم کا مقصد صوبے بھر میں ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کاروباری، روزگار کی تخلیق اور برآمدات میں معاونت کے ذریعے معاشی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔
آسان کاروبار لون اسکیم کا بنیادی مقصد اسٹارٹ اپ کے لیے فنڈز فراہم کرنا اور موجودہ کاروبار کو ان کی توسیع میں مدد دینا ہے۔
چھوٹے کاروباری ادارے جن کی سالانہ سیل 150 ملین تک ہے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے جن کی سالانہ فروخت 150 ملین سے 800 ملین کے درمیان ہے، توسیع کے لیے قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
قرض کےلیے 25 سے 55 سال کی عمر کے لوگ درخواست دے سکتے ہیں جبکہ ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ صاف ستھری کریڈٹ ہسٹری کے ساتھ ایف بی آر ٹیکس فائلرز ہوں۔
ان کے پاس درست شناختی کارڈ اور این ٹی این ہونا ضروری ہے اور موجودہ کاروبار کی جگہ کے مالک/کرائے پر ہیں۔
درخواست دہندگان کو قرض دینے کے دو درجے ہیں، ایک کے تحت 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے کے درمیان کا قرضہ بلاسود پر پانچ سال تک کی سیکیورٹی مدت کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔
دوسرا 0 فیصد شرح پر 6 سے 30 ملین روپے کا قرضہ پانچ سال تک فراہم کیا جائے گا۔
درخواست دہندگان کے لیے فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دوسرے درجے کے لیے درخواست دہندگان کے لیے یہ فیس ہزار روپے ہے،
اسٹارٹ اپس کاروبار کے لیے گریس پیریڈ 6 ماہ تک اور موجودہ کاروبار کے لیے تین ماہ تک ہے۔
درخواست کی فیس ٹئیر 1کے لیے 5,000 اور تئیر کے لیے 10,000 مقرر کی گئی ہے، یہ دونوں ناقابل واپسی ہیں۔
درخواست جمع کرانے کے بعد، ایک رجسٹریشن نمبر اسکرین کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی فراہم کیا جائے گا۔
درخواست دہندگان کو اپنی درخواست کی حیثیت کے بارے میں ایس ایم ایس اپ ڈیٹس موصول ہوں گے اور وہ اسے ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔