عام طور پر ہم سبھی کپڑے پہنتے وقت ان کے رنگوں پر دھیان نہیں دیتے لیکن مختلف رنگ کے لباس انسان کی صحت کو کئی طریقوں سے متاثر کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کپڑوں کا رنگ بھی انسان کی صحت کو کئی طریقوں سے متاثر کر سکتا ہے۔ جیسے گہرے رنگ کے کپڑے زیادہ سورج کی روشنی جذب کرتے ہیں ۔ جلد سے لے کر آپ کے برتائو تک مختلف جسمانی و نفسیاتی افعال پر رنگوں کے مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مختلف رنگ کے لباس جسم اور ذہن پر درج ذیل اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
گہرا رنگ: گہرے رنگ کے کپڑے زیادہ سورج کی روشنی جذب کرتے ہیں، جو آپ کو زیادہ تپش محسوس کرانے، زیادہ پسینہ آنے اور دھوپ میں جلن کا سبب بن سکتے ہیں۔
ہلکا رنگ: ہلکے رنگ کے کپڑے سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو آپ کی جلد کو ٹھنڈا رکھتا ہے اور گرمی یا تکلیف کو کم کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کپڑوں کے رنگ پہننے والے کے موڈ اور جسمانی افعال پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
نفسیات:رنگ انسان کے مزاج، جسمانی ردعمل اور یہاں تک کہ آس پاس کے لوگوں کے مزاج کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
اندرون جسم تبدیلیاں: بعض رنگ جسمانی تبدیلیوں سے بھی منسلک ہو سکتے ہیں جیسے بلڈ پریشر میں اضافہ، میٹابولزم اور آنکھوں پر دبائو پڑنا۔
زہریلے رنگ: کچھ مینوفیکچررز ان رنگوں میں ایسے مصنوعی مرکبات ملاتے ہیں جس کی وجہ سے کپڑوں میں جینیاتی تبدیلیوں اور کینسر کا باعث بننے والے مادے بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔