عام طور پر آنکھوں کے گرد حلقوں کی عمومی وجہ تھکان کو خیال کیا جاتا ہے، یہ سیاہ حلقے آپ کے چہرے کو بوڑھا اور تھکا ہوا ظاہر کر سکتے ہیں۔
بڑھتی ہوئی عمر، جینیات، آنکھوں کی تھکان، اینیمیا، پانی کی کمی، سورج میں زیادہ وقت گزارنا اور طرز زندگی کے دیگر عوامل بھی اس کا سبب ہو سکتے ہیں۔
ویسے تو مارکیٹ میں آنکھوں کے گرد حلقوں سے نمٹنے کے لیے کئی کریمز موجود ہیں لیکن ان سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پاتے، اور ایسا کیوں نہیں ہو پاتا۔
اس حوالے سے بھارت کی ایک ماہر جِلدی امراض ڈاکٹر جوشیا بھاٹیا سارِن نے تفصیل کے ساتھ آگاہی دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کیا کریم کے استعمال سے آنکھوں کے نیچے بنے حلقے ختم نہیں ہو رہے؟ وقت آ گیا ہے کہ آپ اپنی طرز زندگی میں یہ دو تبدیلیاں لے آئیں۔
1 : اندھیرے میں فون اسکرین پر دیکھنے سے گریز کیا جائے کیوں کہ موبائل سے نکلنے والی بھاری توانائی کی حامل نیلی روشنی آپ کی آنکھ کے نیچے کے حصے میں کولیجن اور اِلاسٹن کو ختم کرتی ہے۔
2 : آئرن کی کمی کو پورا کریں۔ جسم میں آئرن یا ہیموگلوبن کی کمی جلد کے خلیوں کو آکسیجن پہنچانے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے، جس کے نتیجے میں میلانِن زیادہ مقدار میں پیدا ہوتا ہے اور کیوں کہ آنکھ کے نیچے کی جِلد سب سے زیادہ پتلی ہوتی ہے اس میں یہ رنگ پہلے ہی دِکھنے لگتا ہے۔