مراکش کشتی حادثہ

مراکش کشتی حادثہ : زندہ رہ جانے والے پاکستانیوں کے دل دہلا دینے والے انکشافات

مراکش کشتی حادثہ کے حوالے سے قائم کی جانے والی 4 رکنی کمیٹی کی تحقیقات کے دوران انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مراکش کشتی حادثہ کے سلسلے میں قائم کی جانے والی کمیٹی نے زندہ رہ جانے والے پاکستانیوں کے ابتدائی بیان ریکارڈ کر لئے ہیں۔

ان بیانات کے مطابق یہ کشتی حادثہ نہیں بلکہ قتل عام تھا، ملزمان نے کشتی کھلے سمندر میں کھڑی کی اور تاوان مانگا، تاوان دینے والے 21 پاکستانیوں کو چھوڑ دیا گیا جبکہ باقی کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا گیا۔

زندہ رہ جانے والے پاکستانیوں نے بیان دیئے کہ کشتی میں سوار بیشتر لوگ سرد موسم اور تشدد کے باعث ہلاک ہوئے، کشتی میں موجود افراد کو کھانے پینے کی قلت کا بھی سامنا بھی تھا۔

ان بیانات کے مطابق کشتی انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ ریکٹ کی نگرانی میں تھی، اس ریکٹ میں سینیگال، موریطانیہ اور مراکش کے سمگلر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم اس وقت مراکش میں ہی موجود ہے، ٹیم میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر نارتھ ایف آئی اے، وزارت خارجہ اور آئی بی کا نمائندہ بھی شامل ہے۔

پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی چار رکنی کمیٹی مراکش میں رہ کر ا بھی اپنی مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں