بسکٹ اور چائے کا امتزاج کسے پسند نہیں لیکن بسکٹ کا زیادہ استعمال بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق خوراک میں بسکٹ ہی کھاتے رہنا ضروری غذائی اجزا کی کمی کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے صحت کے سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
بسکٹ کا زیادہ استعمال وزن میں اضافہ، غذائیت کی کمی، وٹامن کی کمی، ہاضمے کے مسائل اور دل کی بیماری جیسی دائمی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق خالص بسکٹ پر مبنی خوراک کے درج ذیل نقصانات سامنے آ سکتے ہیں۔
غذائیت کی کمی:
کھانے میں صرف بسکٹ ہی لیں تو اس کی وجہ سے پروٹین، وٹامنز اے، سی، بی کمپلیکس، معدنیات جیسے کیلشیم، آئرن اور فائبر جیسے ضروری غذائی اجزا کی کمی ہوجاتی ہے اور صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ضرورت سے زیادہ کیلوریز:
عام طور پر بسکٹ میں چینی اور چکنائی کی مقدار بہت زیادہ کیلوریز کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں وزن بڑھتا ہے اور موٹاپا ہو جاتا ہے۔
بلڈ شوگر:
مسلسل بسکٹ کھانے سے شوگر کی زیادہ مقدار بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافے کا سبب بنتی ہے جس سے توانائی میں اتار چڑھائو اور انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا ہو سکتی ہے۔
ہاضمے کے مسائل:
اس کے نتیجہ میں فائبر کی کمی قبض اور ہاضمے کے دیگر مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
دائمی بیماری کا بڑھتا ہوا خطرہ:
بسکٹ پر مبنی خوراک زیادہ سوڈیم اور سیر شدہ چکنائی کی وجہ سے دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔