مائیکرو پلاسٹک

مائیکرو پلاسٹک کا قلبی مرض اور کینسر کا سبب بننے کا تشویش ناک انکشاف

حال میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق مائیکرو پلاسٹک کا جسم میں جمع ہونا قلبی مرض ، ڈیمینشیا اور متعدد قسم کے کینسر کا سبب ہو سکتا ہے.

ایک نئی تحقیق میں یہ جانکاری حاصل ہوئی ہے کہ انسان کے جسم میں جگہ بنانے والے پلاسٹک کے باریک ٹکڑے مہلک سپر بگز کے اضافے کا ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق مائیکرو پلاسٹک کا جسم میں جمع ہونا قلبی مرض ، ڈیمینشیا اور متعدد قسم کے کینسر کا سبب بھی ہو سکتا ہے۔

پلاسٹک کو مکمل طور پر تحلیل ہونے کے لیے 500 برس تک کا عرصہ لگ سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ ماحول اور انسانی جسم میں باقی رہ جاتے ہیں۔

یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے محققین کو حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ پلاستک ذرات براہ راست ادویات کے مزاحمتی انفیکشنز میں اضافے اور پھیلائو سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان سپر بگز (جن میں تمام اور زیادہ طاقتور اینٹی بائیوٹکس سے لڑنے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے) کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ معالجین کی جانب سے زندگی بچانے کی ادویات ضرورت سے زیادہ تجویز کرنے کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔

اس نئی تحقیق کے مطابق مائیکرو پلاسٹکس 200 گنا تک مہلک سپر بگز کے پھیلائو میں اضافہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں