ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جن لوگوں کی خوراک میں روزانہ ایک گلاس دودھ کے برابر کیلشیم ہوتا ہے، ان میں آنتوں کے کینسر کا خطرے کم ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق بہت زیادہ الکوحل اور پراسیسڈ گوشت کے استعمال سے اس خطرناک بیماری کا خطرہ بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتا ہے۔
برطانیہ میں ہونے والی ایک بڑی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق جن لوگوں کی خوراک میں روزانہ ایک گلاس دودھ شامل ہوتا ہے، ان میں آنتوں کے کینسر کا خطرے بہت کم ہو جاتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران محققین نے 16 سال سے زائد عمر کی 5 لاکھ سے زائد خواتین کی خوراک کا تجزیہ کیا اور پایا کہ پتوں والی سبزیاں، روٹی اور کیلشیم پر مشتمل نان ڈیری دودھ بھی حفاظتی اثرات رکھتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم نے یہ بھی پایا کہ بہت زیادہ الکوحل اور پراسیسڈ گوشت کا استعمال الٹا اثر کرتا ہے جس سے اس خطرناک بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس حوالے سے کینسر کے خیراتی اداروں کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کی غیرموجودگی میں مناسب وزن کے ساتھ متوازن غذا بھی آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی اور کینسر ریسرچ یو کے کی اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ خوراک میں اضافی 300 ملی گرام کیلشیم یا ایک بڑا گلاس دودھ کینسر کا خطرہ 17 فیصد تک کم کر دیتے ہیں۔