بھارتی ساختہ

بھارتی ساختہ موبائل فونز اور ڈیوائسز پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار

کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو خریداری کے وقت بھارتی ساختہ ڈیوائسز کی سیل چیک کرنے سمیت دیگر سفارشات کر دیں۔

بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات و دیگر آلات کو پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کابینہ ڈویژن کی طرف سے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچر میں انڈین مداخلت سے مانیٹرنگ کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق فیک ویب سائٹس اور ایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جانے کا خدشہ ہے، اس وجہ سے بھارتی مینو فیکچرنگ پروڈکٹس، ڈیوائسز پاکستان کے لئے سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئر وائرس کی موجودگی کا بھی خطرہ ہے۔

اس مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر کے ساتھ وائرس کی موجودگی کا بھی خدشہ ہے، بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کے ذریعے ٹارگٹڈ سائبر سرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، پورٹلز اور ویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلز یا میسجز کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے بھیجے گئے اس مراسلے میں خریداری کے وقت ڈیوائسز کی سیل چیک کرنے، آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ایپل ڈیوائسز اپڈیٹڈ رکھنے اور اینٹی وائرس ایپلی کیشن کا استعمال یقینی بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں