ماہرین کے مطابق سردیوں کی بارش کا سب سے بڑا بنیادی فائدہ ماحول اور مجموعی ماحولیاتی نظام پر اس کے مثبت اثرات کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
موسم سرما کے دوران ہونے والی بارش کے چند مخصوص فوائد درج ذیل ہیں۔
بہتر پانی کی فراہمی:
ماہرین کے مطابق موسم سرما کی بارش زمینی پانی کی فراہمی کو موثر کرنے میں مدد کرتی ہے اور دریاں، جھیلوں اور آبی ذخائر کو بھرتی ہے جو زراعت، پینے کے پانی اور بجلی کی پیداوار کے لیے ضروری ہیں۔
یہ بارش خاص طور پر ان علاقوں کے مکینوں کیلئے بہت اہم ہے جو موسم بہار میں برف پگھلنے پر انحصار کرتے ہیں کیونکہ موسم سرما کی بارش غیر منجمد پانی مہیا کرتی ہے۔
مٹی کی نمی میں اضافہ:
سردیوں کی بارش مٹی کو انتہائی ضروری نمی فراہم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے، جس سے پودوں، درختوں اور فصلوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔
یہ نمی موسم بہار میں شجریات کی صحت مند نشوونما کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور زرعی پیداوار کو بھی بہتر بنانے کا کام کرتی ہے۔
خشک سالی میں کمی:
خشک سالی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بھی موسم سرما کی بارش متعدد فوائد فراہم کرتی ہے۔ پانی کے وسائل پر دبائو کو کم کر کے زراعت اور جنگلی حیات کے لیے نمی کی سطح کو بحال رکھتی ہے۔
صاف ہوا:
موسم سرما میں ہونے والی بارش ہوا سے آلودگی اور دھول صاف کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کا کام بھی کرتی ہے۔
سرد موسم اکثر فضائی آلودگی کے زیادہ ارتکاز کا باعث بنتا ہے اور بارش نقصان دہ ذرات جیسے اسموگ، دھند اور الرجین کو فضا سے صاف کر کے لوگوں کو تازہ ہوا فراہم کرتی ہے۔
ماحولیاتی فوائد:
موسم سرما میں ہونے والی بارش قدرتی ماحولیاتی نظام کو بھی مستحکم کرتی ہے کیونکہ یہ پودوں، درختوں اور جنگلی حیات کو زندگی فراہم کرتی ہے۔
اس کے علاوہ بہت سے جانور زندہ رہنے کے لیے سردیوں کے مہینوں میں پانی اور پودوں پر انحصار کرتے ہیں اور بارش ایسے وقت میں قدرتی نظام کی تجدید بھی کرتی ہے۔











