راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کردی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس بھی آمد
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ:
کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی.
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ 38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا.
مریم نواز شریف نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا.
وزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی.
مریم نواز شریف نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.
وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر پانچ انٹر چینج تعمیر ہوں گے،
وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پر ریلوے پل اور 5 اوورپاسز بنائے جائیں گے جبکہ 21 سب وے ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں