ٹرمپ کو عدالتی محاذ

ٹرمپ کو عدالتی محاذ پر شکست، پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج کا اہم فیصلہ کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالتی محاذ پر شکست کا سامنا وفاقی فنڈنگ روکنے کے حکم کو عدالت میں چیلنج کرنے پر کرنا پڑا۔

نومنتخب امریکی صدر نے وفاقی فنڈنگ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کیا تھا تاہم ٹرمپ کو عدالتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان کو پاکستانی نژاد امریکی جج کے فیصلے کے باعث اپنا مذکورہ صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑ گیا۔

اس حوالے سے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔ جس کو پاکستانی نژاد وفاقی خاتون جج نے قبول کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

وفاقی خاتون جج کے اس فیصلے کی بنیاد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑا۔ اس عدالتی شکست پر ترجمان وائٹ ہاوس نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے تمام اقدامات قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اٹھائے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاوس نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر مزید عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج لورین علی خان کے والد ڈاکٹر ہیں اور وہ 50 سال قبل امریکا منتقل ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں