رات کو جلدی

رات کو جلدی سونے سے حاصل ہونے والے حیران کن فوائد کون سے ہیں؟

ماہرین کے مطابق رات کو جلدی سونا صحت مند عادات میں سے ایک ہے جسے اچھی صحت، مضبوط قوت مدافعت اور ذہنی تندرستی کیلئے اپنانا چاہیے۔

رات کو جلدی سونے کے حوالے سے ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ یہ عمل جسم کو آرام اور فریش جاگنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے باعث جسم اور مدافعتی نظام کے لیے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

یہ صحت مند عادات میں سے ایک اہم ترین عادت ہے جسے کسی بھی انسان کو اچھی صحت، مضبوط قوت مدافعت اور ذہنی تندرستی کے لیے ضرور اپنانا چاہیے۔

ماہرین صحت کے مطابق جلد سونے سے جسم میں ہارمونز کی مناسب اور صحت مند رطوبت کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ عمل ذہنی خلفشار کو کم کرتے ہوئے علمی سوچ، توجہ اور یادداشت کو بھی بڑھاتا ہے۔

اچھی، پوری اور کافی نیند دل کی صحت پر بھی بہت مثبت اثر ڈالتی ہے اور اسے بہت سی منفی طبی حالتوں سے بچانے میں معاون کا کردار ادا کرتی ہے۔ جلد سونا جسم کو سوزش کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے اور جِلد اور رنگت کی تازگی اور صحت کو بڑھانے میں بھی یہ عمل کردار ادا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ جلد سونے والوں کے دانتوں کی صحت بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ بالغ افراد روزانہ 6 سے 7 گھنٹے کی نیند ضرور لیں جب کہ بچوں کے لیے نیند کا دورانیہ بشمول قیلولہ کے، مزید بڑھانا چاہیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں