اچھی صحت

اچھی صحت کے لئے ناشتے سے بھی زیادہ ضروری اور اہم چیز کیا ہے؟

ماہرین صحت کے مطابق اچھی صحت کے لئے ناشتے میں غذائیت سے بھرپور خوراک کا کنٹرول مقدار میں کھانا بہت ضروری ہے ۔

صحت مند ناشتہ کرنا دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس حوالے سے محققین نے ناشتے کی اوسط توانائی کی مقدار کا جائزہ لیا اور اس کا موازنہ پروٹین، چکنائی، فائبر اور دیگر غذائی اجزا پر مبنی ایک شخص کی روزانہ کی کل خوراک سے کیا۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جو شخص ناشتے میں مناسب مقدار میں کیلوریز کھاتا ہے اور اعلی معیار کا ناشتہ کرتا ہے، اسے قلبی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اسپین کے اسپتال ڈیل مار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق الوارو ہرنیز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اچھی صحت کے لئے ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہے لیکن آپ اس میں کیا کھاتے ہیں یہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناشتے میں غذائیت سے بھرپور خوراک کا کنٹرول مقدار میں کھانا ہم سب کے لئے بہت ضروری ہے۔ ہمارے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صحت کے اعتبار سے اعلی معیار کا ناشتہ بہتر قلبی صحت سے وابستہ ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ناشتے میں کیا لوازمات ہیں، یہ اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ خود ناشتہ کرنا ضروری ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں