ایف بی آر نے دسمبر میں ٹیکس جمع کیا جو کہ تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس تھا، جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کے مطابق ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا ہے جب کہ جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔
اب تک ٹیکس جمع کرنے میں 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں۔ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق آئی ایم ایف ماہانہ نہیں، سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے۔ جنوری تا مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہو جائے گی۔
اعداد و شمار کی بنیاد پر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں ٹیکس جمع کرنے کے حوالے سے دیکھا جائے تو ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے۔
یعنی گزشتہ ماہ ( دسمبر 2024 ) میں 1330 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، البتہ جولائی تا دسمبر 2024-25 مجموعی طور پر ٹیکس ریونیو میں 384 ارب کا شارٹ فال رہا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ میں 5624 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جب کہ جولائی تا دسمبر 6 ہزار 8 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا۔