حال میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق متبادل دودھ میں گائے کے دودھ کے مقابلے میں زیادہ فعال شارٹ پروٹین مالیکیولز موجود ہوتے ہیں۔
حال ہی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اونٹ کا دودھ اپنی اینٹی مائیکرو بائل اور انٹی الیر جینک خصوصیات کی وجہ سے گائے سے حاصل ہونے والے روایتی دودھ کا بہتر متبادل ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے آسٹریلیا کی ایڈتھ کووان یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ اونٹ کے دودھ میں قدرتی طور پر گائے کے دودھ کے مقابلے میں زیادہ فعال شارٹ پروٹین مالیکیولز موجود ہوتے ہیں۔
اس نئی تحقیق کے نتائج جرنل فوڈ کیمسٹری میں شائع کئے گئے، اس مکالمے کے مطابق نئی تحقیق میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اس دودھ میں اینٹی مائیکرو بائل اور اینٹی ہائپر ٹینسِیو خصوصیات کے حامل مالیکیولز بنانے کی صلاحیت دوسرے جانوروں کے دودھ کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔
آسٹریلیا کی ایڈتھ کووان یونیورسٹی میں ہونے والی اس نئی تحقیق کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ فعال مرکبات مخصوص پیتھو جنز کو رکھ سکتے ہیں جس کے نتیجے میں اونٹ کا دودھ پیٹ کی صحت کو بہتر کرتا ہے اور مستقبل میں قلبی مرض کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔