چین کا کرارا جواب

چین کا کرارا جواب ، امریکا سے درآمد کردہ اشیاء پر بھاری ٹیرف عائد

امریکا کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد چین کا کرارا جواب سامنے آ گیا، امریکا سے درآمد اشیا پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔

چینی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا سے درآمد شدہ کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ امریکی درآمد شدہ تیل اور آٹوز مصنوعات پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

امریکا کی جانب سے عائد کئے گئے ٹیرف کے نفاذ کے بعد چین کا کرارا جواب سامنے آیا ہے جس کے تحت چین کی طرف سے امریکا سے درآمد اشیا پر 10 سے 15 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا۔

چینی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف کے نفاذ کا آغاز 10 فروری سے شروع ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نومنتخب صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے فوری بعد امریکا کی جانب سے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا.

تاہم اس کے فوری بعد صدر ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کینیڈا اور میکسیکو پر ایک ماہ کے لئے نئے ٹیرف کا اطلاق معطل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں