عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک دم بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے مطابق فی اونس قیمت 53 ڈالر اضافے کے ساتھ 2868 ڈالر ہو گئی
عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اس اضافے کے ساتھ پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4158 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ ایک عرصہ سے سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث آئے روز اس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والی شادیوں کے موقع پر سونے کا استعمال روایات میں شامل رہا ہے تاہم ا ب اس کی قیمت میں ہوش رباء اضافہ کی وجہ سے سونا عام عوام کی پہنچ سے مسلسل دور ہوتا جا رہا ہے۔