کولیسٹرول معمر افراد

کولیسٹرول معمر افراد میں دماغی صحت کے بارے میں کیا اہم آگاہی دیتا ہے؟

ایک حالیہ تحقیق کے نتائج کے مطابق ایک ہی وقت میں ماپے جانے والے کولیسٹرول معمر افراد میں اصل سطح سے زیادہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی اس نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کولیسٹرول معمر افراد میں اگر سال بہ سال بڑھتا اور گھٹتا رہتا ہے ان میں ڈیمنشیا اور دماغی صحت کی خرابی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اس حوالے سے محققین نے جرنل نیورو لوجی میں رپورٹ کیا ہے کہ جن لوگوں کے اس کا سب سے زیادہ اتار چڑھا ہوتا ہے ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس دوران محققین نے پایا کہ ان میں علمی خرابی کا خطرہ بھی 23 فیصد بڑھ جاتا ہے جو دماغی عمر کا ابتدائی مرحلہ ہے اور وہ ڈیمنشیا کا باعث بن سکتا ہے۔

میلبورن کی موناش یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو، ژین زو نے ایک نیوز ریلیز میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج بتاتے ہیں کہ اس کا سالانہ اتار چڑھا، ڈیمنشیا کے خطرے سے دوچار لوگوں کی شناخت کے لیے ایک نیا بائیو مارکر ہو سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ نتائج ایک ہی وقت میں ماپے جانے والے کو لیسٹر ول کی اصل سطح سے زیادہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں