جڑواں بچوں

جڑواں بچوں کی ماں میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ کیوں ہوتا ہے؟

حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی ماں کا دل حمل کے دوران دوسری مائوں سے زیادہ محنت کرتا ہے۔

اس نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مائیں جنہوں نے ابھی ابھی جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے، ان میں اگلے ہفتوں اور مہینوں کے دوران دل کی بیماری کا خطرہ عام مائوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے محققین نے یورپی ہارٹ جرنل میں رپورٹ کیا کہ بچے جوڑے ہونے کی صورت میں پیدائش کے ایک سال کے اندر اندر خواتین میں دل کے مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ دگنا ہو جاتا ہے۔

محققین کا مزید کہنا تھا کہ یہ خطرہ اس وقت اور بھی زیادہ ہو جاتا ہے یعنی آٹھ گنا تک زیادہ ہو جاتا ہے اگر حمل کے دوران ہائی بلڈ پریشر کا سامنا رہا ہو۔

نیو جرسی کے روٹگرز رابرٹ ووڈ جانسن میڈیکل اسکول میں میڈیسن ریسرچر، ڈاکٹر روبی لن نے ایک نیوز ریلیز میں اس حوالے سے کہا کہ بچے اگر جوڑے ہوں تو ایسی ماں کا دل حمل کے دوران دیگر مائوں کے مقابلے میں زیادہ محنت کرتا ہے۔

سرکردہ محقق کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے بعد ایسی حالت کے سنبھلنے میں ہفتوں لگ سکتے ہیں ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں