صبح کے وقت

صبح کے وقت لوگ باقی دن کی نسبت زیادہ بہتر محسوس کیوں کرتے ہیں؟

لوگ آدھی رات کے قریب سب سے زیادہ خراب موڈ محسوس کرتے ہیں اور صبح کے وقت اچھی ذہنی صحت اور تندرستی محسوس ہوتی ہے۔

دن کے کس وقت لوگ زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں، اس بات کی جانکاری لی جائے تو ذہنی صحت اور تندرستی میں وقت، دن اور موسم پر غور کرنے کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہیں

حال ہی میں کیا جانے ولا ایک نیا مطالعہ ہمیں بتاتا ہے کہ لوگوں کا دماغ عام طور پر اپنے بہترین فریم میں اس وقت ہوتا ہے جب وہ صبح جاگتے ہیں۔

محققین نے بی ایم جے مینٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ لوگ آدھی رات کے قریب سب سے زیادہ خراب موڈ محسوس کرتے ہیں اور صبح کے وقت اچھی ذہنی صحت اور تندرستی محسوس کرتے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن میں رویے کی سائنس اور صحت کے ایک پرنسپل ریسرچ فیلو، فیفی بو کا کہنا ہے کہ عام طور پر صبح کا وقت تمام افراد کے لئے مثبت اور بہت بہتر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ نتائج صرف اسی بات کی بہتر بصیرت فراہم نہیں کرتے کہ دن کے اوقات لوگوں کے موڈ کو کیسے بدلتے ہیں بلکہ وہ لوگوں کی ذہنی صحت کو ٹریک کرنے اور ان کے علاج کے لیے مستقبل کی کوششوں کی رہنمائی میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دن کا وقت بھی علاج پر اثر انداز ہو سکتا ہے کہ ایک شخص کس وقت کیسا محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نتائج ذہنی صحت اور تندرستی میں وقت، دن اور موسم پر غور کرنے کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں