یو یو ڈائٹنگ

یو یو ڈائٹنگ کیا ہے اور گردوں کے لئے نقصان دہ کیوں ہے؟

یو یو ڈائٹنگ جو کہ بار بار وزن کم کرنے اور وزن بڑھانے کی اصطلاح ہے، تقریبا 35 فیصد مرد اور 55 فیصد خواتین اسے اپنائے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ یو یو ڈائٹنگ ٹائپ 1 ذیابیطس والے لوگوں میں گردوں کی بیماری کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتی ہے۔

ذیابیطس کے ایسے مریض جن کے وزن میں زیادہ اتار چڑھائو ہوتا ہے ان کے گردوں کی خون سے زہریلے مادوں کو فلٹر کرنے کی صلاحیت میں 40 فیصد تک کمی واقع ہو جاتی ہے۔

اس تحقیق کے محققین نے جرنل آف کلینیکل اینڈو کرائنولوجی اینڈ میٹابولزم میں رپورٹ کیا ہے کہ ہم نے ظاہر کیا کہ جسمانی وزن میں بار بار تبدیلی ٹائپ 1 ذیابیطس والے لوگوں میں گردے کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔

فرانس کے یونیورسٹی ہاسپٹل سینٹر بورڈو سے سرکردہ محقق ڈاکٹر ماریون کیموئن نے اپنی ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ہمارے علم کے مطابق یہ اس ایسوسی ایشن کو ظاہر کرنے والا پہلا مطالعہ ہے۔

محققین کے مطابق اس وقت تقریبا 35 فیصد مرد اور 55 فیصد خواتین اس ڈائیٹ پر ہیں، وزن میں کمی اور دوبارہ حاصل کرنے کا یہ انداز صحت مند لوگوں اور ذیابیطس کے شکار افراد دونوں میں دل کی بیماری کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں