ماہرین صحت کے مطابق بری عادتیں دائمی بیماریوں، ذہنی تنائو اور کمزور مدافعتی نظام پیدا کر کے ہماری صحت کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتی ہیں۔
اس حوالے سے دیکھا جائے تو وہ بری عادتیں جو ہماری صحت کو بری طرح متاثر کرنے کا سبب بنتی ہیں، درجہ ذیل ہیں۔
اس میں کھانا چھوڑنا یا کھانے میں تاخیر کرنا بلڈ شوگر کی سطح کو خراب کر سکتا ہے ۔ سکرین پر بہت زیادہ وقت گزارنا آنکھوں پر دبائو بڑھانے اور خراب نیند کا باعث بن سکتا ہے۔
اچھی نیند نا ہونا یا کم نیند دونوں ہی مدافعتی نظام کو کمزور کرنے، آپ کے تنائو کے ہارمونز کو بڑھانے اور موٹاپے، دل کی بیماری اور دماغی صحت کے مسائل کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔
منفی سوچ جیسے خود تنقیدی تنائو کی سطح کو بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے اور پریشانی اور افسردگی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
تمباکو نوشی اور الکحل کا زیادہ استعمال آپ کے اہم اعضا کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مناسب مقدار میں پانی نہ پینا سر درد، تھکاوٹ اور خراب ہاضمے کا باعث بنتا ہے
اس کے علاوہ پروسیسڈ فوڈز، شوگر ڈرنکس اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ مقدار میں استعمال سوزش کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کی سطح کو بھی بڑھاتا ہے ۔