مجھے کسی کا خط نہیں ملا، ملا تو بھی نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف کا واضح اعلان
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا اور وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب کے موقع پر آرمی چیف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی
اس گفتگو میں آرمی چیف نے کہا مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا خط کی باتیں سب چالیں ہیں، ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، ملک کو آگے بڑھنا ہے۔
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے مبینہ طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دو خط لکھے ہیں،
جس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال اور پارٹی پر پابندیوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
![آرمی چیف کا واضح اعلان](https://dailyafaq.com/wp-content/uploads/2024/11/Army-Chief-General-Asim-Munir-and-Imran-Khan.png)