بلڈ شوگر کو کنٹرول

بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے والے چار مشروبات کون سے ہیں؟

جب آپ اپنی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں کیا پیتے ہیں، یہ اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ آپ کا کھانا اہم ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ مختلف مشروبات پر شوگر کے مختلف ردعمل ہوتے ہیں، کچھ مشروبات کا اثر فوری ہوتا ہے جبکہ دیگر کا اثر سست یا زیادہ معتدل ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر دودھ شوگر کی سطح کو بڑھنے میں سست کرتا ہے جبکہ دیگر مشروبات جیسے پانی وغیرہ شوگر کو بالکل متاثر نہیں کرتا۔

ذیل میں ہم چار ایسے مشروبات پر نظر ڈالتے ہیں جو آپ کی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

پانی۔

پانی ایسا قدرتی مشروب ہے جو آپ کو شوگر کی صورت میں توانائی فراہم کیے بغیر ہائیڈریٹ رکھتا ہے جس سے شوگر کی سطح بڑھتی نہیں ہے کیونکہ پانی مٹھاس سے خالی ہوتا ہے۔

سبز چائے۔

سبز چائے پہلے ہی بہت سے صحت کے فوائد کی حامل ہے اور حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ آپ کے بلڈ شوگر پر بھی سازگار اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

گائے کا دودھ۔

ماہرین کے مطابق اس بات کے مضبوط شواہد پائے گئے ہیں کہ گائے کے دودھ میں موجود پروٹین ذیابیطس یا غیر ذیابیطس والے لوگوں میں بلڈ شوگر کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

کافی۔

چھ مختلف مطالعات کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ کافی کے عرق کو بطور سپلیمٹ لینے سے فاسٹنگ شوگر کی سطح کو کم کرنے سے منسلک ہے جبکہ 10 مطالعات کے تجزیے سے بھی اسی طرح کے نتائج ملے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں