حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے سپلیمنٹس لینے سے صحت کو مزید بہتر اور عمر بڑھنے کے عمل کو سست کیا جا سکتا ہے۔
محققین کی طرف سے اس نئی تحقیق کے لئے DO-HEALTH ٹرائل کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا، جس کے مطابق باقاعدگی سے اومیگا تھری اور وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لینے سے صحت کو مزید بہتر اور عمر بڑھنے کے عمل کو سست کیا جا سکتا ہے۔
جریدے نیچر میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں محققین نے بتایا کہ 3 سال سے زائد عرصے تک یہ سپلی منٹس لینے سے عمر میں 3 سے 4 ماہ کا اضافہ ہوتا ہے اور ورزش کے ساتھ مل کر یہ اور بھی زیادہ موثر ہو جاتا ہے۔
محققین نے وضاحت کی کہ عمر بڑھنا سالماتی سطح پر ہوتا ہے۔ اس لیے اگر دو افراد ایک ہی عمر کے ہوں تو بھی ان کے جسم کی عمر ان کی مجموعی صحت کے لحاظ سے مختلف رفتار سے بڑھ سکتی ہے۔
دیکھا جائے تو اگرچہ عمر بڑھنے میں چند ماہ کا اضافہ معمولی لگ سکتا ہے۔ تاہم اس سے صحت عامہ کے کئی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں، بشمول بعض عمر سے متعلقہ طبی حالات کی روک تھام بھی ممکن ہے۔
اس دوران محققین نے DO-HEALTH ٹرائل کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جس میں 2012 اور 2014 کے درمیان پانچ یورپی ممالک میں بوڑھے بالغوں پر سپلی منٹس اور ورزش کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔