سونا مزید مہنگا

سونا مزید مہنگا ہونے سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

گزشتہ روز بھی بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹوں میں بھی سونا مزید مہنگا ہوا تھا اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان کچھ دنوں سے مسلسل جاری ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہونے سے سونے کی نئی عالمی قیمت 2910ڈالر کی سطح پر آ گئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 802 روپے کی سطح پر آ گئی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 900 ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی۔

جب کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 458 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں