سیوریج اور ڈرینج سسٹم

پنجاب میں سیوریج اور ڈرینج سسٹم میگا پلان کی منظوری، ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کا پلان طلب

لاہور: پنجاب میں سیوریج اور ڈرینج سسٹم میگا پلان کی منظوری، ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کا پلان طلب
تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام بڑےشہروں کےلئے سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ
وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیوریج اورڈرینج سسٹم میگا پلان کی منظوری دیدی .
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کا پلان طلب کرلیا
سیوریج،واٹر ڈرینج،بارش کے پانی کے نکاس،گلیوں کی فرش بندی اوردیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے
سیوریج اور ڈرینج سسٹم:
پنجاب حکومت نے پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اورڈسپوزل سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے.
اس مقصد کیلئے بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے
واٹر سٹوریج ٹینک سے ذخیرہ پانی کو آبپاشی اوردیگر مقاصد کیلئے استعمال کیاجائے گا
شہروں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی پائپ لائن مناسب فاصلے پر بچھانے پر اتفاق
صاف پانی کو سیوریج لائن میں مکس ہونے سے بچانے کیلئے مناسب فاصلے پر متوازی بچھایا جائے گا
ہر صوبائی حلقے میں 30،30کلومیٹرروڈز کی تعمیروبحالی کی جائے گی
پنجاب میں ماڈل ویلج بنانے کی تجویز کا جائزہ،وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پرعملدر آمد کیلئے فوری اقدامات کا حکم
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پی آئی سی پی کے جاری منصوبوں کا جا ئزہ
ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبہ کے15کروڑ عوام مستفید ہوں گے۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سیوریج کاموثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر شہر میں مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیوریج کا دیرپا اورمحفوظ سسٹم بنانے سے روڈز ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں