نرسنگ کی تربیت

وزیراعظم کی ملک میں نرسنگ کی تربیت کیلئے اداروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم کی ملک میں نرسنگ کی تربیت کیلئے اداروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نےباصلاحیت افرادی قوت کو پاکستان کا اصل اثاثہ قرار دے دیا،ملک میں نرسنگ کی تربیت کیلئے اداروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِاعظم کی زیرصدارت نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کا بین الوزارتی جائزہ اجلاس ہوا،افرادی قوت کی پیشہ ورانہ تربیت اوربیرون ملک روزگار کے حوالے سے تین سال کا لائحہ عمل پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نےکہا نوجوانوں کو عالمی سطح پر درکار پیشہ ورانہ ہنر سے لیس کرنا ترجیح ہے۔
نرسنگ کی تربیت بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،نوجوانوں کی تربیت میں صنعت اور مارکیٹ کی کھپت کو مدنظررکھنے کی ہدایت بھی کر دی۔
کہا نیو ٹیک کو نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے تمام فنڈز فراہم کئے جائیں،نیو ٹیک ناقص کارکردگی والے تربیتی اداروں کو بلیک لسٹ کرے۔
اچھی کارکردگی والے تربیتی اداروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جانی چاہئے۔
بریفنگ میں بتایاگیا کہ نیو ٹیک رواں برس اب تک ساٹھ ہزار نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرچکا،
2026 میں ڈھائی لاکھ اور 2027 میں تین لاکھ سینتیس ہزار افراد کو تربیت دینے کا ہدف ہے،
نیو ٹیک سے تربیت حاصل کرنے والے انتیس ہزار سے زائد افراد سعودی عرب میں روزگار حاصل کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں