دودھ کے آنتوں کی صحت پر اثرات: نئی تحقیق میں دلچسپ انکشافات

نظام ہاضمہ میں موجود مائکروبیوم غذائی اجزاء کے جذب اور خوراک کو مؤثر طریقے سے ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مختلف اقسام کی غذائیں ان مائکروبیوم پر مختلف انداز میں اثر ڈالتی ہیں، اور ان میں سے ایک نمایاں غذا دودھ ہے۔

ماہرین کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ دودھ پینے سے دو اقسام کے مفید بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، جو آنتوں کی صحت کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے برعکس، پنیر کا زیادہ استعمال صحت بخش بیکٹیریا کی کم مقدار سے جُڑا ہوا پایا گیا۔

اس مطالعے میں محققین نے اگست 2013 سے اپریل 2017 کے درمیان جمع کیے گئے 34 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جن کی کولونسکوپی کی جا چکی تھی۔

تحقیق میں شامل شرکاء نے ایک تفصیلی سوالنامہ مکمل کیا، جس میں انہوں نے اپنی خوراک میں ڈیری مصنوعات، بشمول دودھ، پنیر اور دہی کی مقدار کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں