محض 20 پش اپس کرنے پر شہری کے پھیپڑے خراب

چین کے شہر ہینان میں ایک شہری کے غیر معمولی طبی کیس نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا، جب وہ محض 20 پش اپس کرنے کے بعد نیوموتھوریکس (پھیپھڑوں کی خرابی) کا شکار ہو گیا۔

متاثرہ شخص، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے نئے سال کی قرارداد کے تحت خود کو فٹ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

گزشتہ ماہ اس نے وزن کم کرنے کے لیے پش اپس اور رسی پر اچھلنے کی مشق شروع کی، لیکن صرف دو سیٹ پش اپس اور کچھ دیر رسیاں اچھالنے کے بعد ہی اس کی طبیعت خراب ہونے لگی۔

ابتدائی طور پر اس نے مشق روک دی اور روزمرہ کی سرگرمیوں میں مصروف ہو گیا، تاہم اگلی صبح بیدار ہوتے ہی اسے سینے میں شدید درد اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

وہ فوری طور پر اسپتال پہنچا، جہاں ڈاکٹروں نے اس میں نیوموتھوریکس کی تشخیص کی— یہ ایک ایسی طبی حالت ہے جس میں ہوا پھیپھڑوں اور سینے کی جھلی کے درمیان پھنس جاتی ہے، جس سے سانس لینے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں