پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں گردوں اور جگر کی پیوندکاری کے بعد بون میرو، کاکلیئر امپلانٹ اور تھیلیسیمیا جیسے امراض کو بھی صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ان بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، اس سے قبل گردوں اور جگر کی پیوندکاری صحت کارڈ کے تحت مفت کی جاتی رہی تھی، مگر نگران حکومت کے دوران فنڈز کی کمی کے باعث اس مفت علاج کو روک دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں تقریباً دو سال تک یہ سہولت معطل رہی۔ تاہم، پی ٹی آئی حکومت نے اس پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔