بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف بڑی کارروائی، تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

کراچی ۔نیب سندھ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام تجارتی جائیداد کو منجمد کر دیا۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کے ایک ہزار تجارتی پلاٹس کو منجمد کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں تجارتی پلاٹس کو فوراً منجمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یاد رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں۔

نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو مختص شدہ اراضی کے علاوہ مزید اراضی پر قبضے کے بھی شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں