مائیکرو پلاسٹک آلودگی بیکٹیریا کو مزید طاقتور بنا رہی: تحقیق

ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مائیکرو پلاسٹک آلودگی جسم میں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے والے بیکٹیریا اور وائرسز کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی کے محققین کے مطابق باریک پلاسٹک ذرات کی موجودگی کی وجہ سے بیکٹیریا کی اینٹی مائیکروبائل مزاحمت میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی طالبہ نیئلا گروس نے وضاحت کی کہ پلاسٹک کی سطح بیکٹیریا کے لیے ایک موزوں جگہ فراہم کرتی ہے، جہاں وہ با آسانی جُڑ کر نشوونما پاتے ہیں اور مزید طاقتور ہو جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، 2019 میں اینٹی مائیکروبائل مزاحمت کے نتیجے میں 12 لاکھ 70 ہزار افراد براہ راست ہلاک ہوئے، جبکہ دنیا بھر میں تقریباً 50 لاکھ اموات میں اس کا کردار رہا۔

عالمی بینک نے بھی خبردار کیا ہے کہ آئندہ 25 سالوں میں اینٹی مائیکروبائل مزاحمت کے سبب صحت کے شعبے پر 10 کھرب ڈالر تک اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں