اسلام آباد ۔عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 102 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق یہ رقم میکرو کریڈٹ اور مائیکرو فنانس کے شعبے میں استعمال کی جائے گی، جس سے تقریباً 18 لاکھ 90 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس فنڈنگ کے ذریعے کم آمدنی والے اور غریب گھرانوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنی معاشی ضروریات کو پورا کر سکیں۔