سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم: پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات

اسلام آباد ۔سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پر منفی مہم میں پی ٹی آئی کے کردار کے شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔ تفتیش کے دوران جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد اکٹھا کیا ہے، جو پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور بیانیے کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے قریبی عزیز بھی ان سرگرمیوں میں شریک پائے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی فورم متحرک طور پر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہا ہے۔

مزید برآں، جے آئی ٹی نے غیر حاضر اور مفرور افراد کے خلاف بھی سخت اقدامات کی تجویز دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا ڈویژن اور سوشل میڈیا ٹیم کی سرگرمیاں کسی ‘رضاکار فورس’ کے ذریعے انجام نہیں دی گئیں۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق، یہ ریاست مخالف مہم اندرون ملک اور بیرون ملک موجود اکاؤنٹس کے منتظمین کے ذریعے چلائی گئی، جبکہ اس مہم کی مالی معاونت غیر ملکی گروہوں اور پی ٹی آئی قیادت کے ذریعے کی گئی۔

مزید یہ کہ غیر ملکی عناصر پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر اس پروپیگنڈا مہم کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی، پی ٹی آئی کارکنان سے سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی کو الیکٹرانک جرائم ایکٹ 2016ء کے تحت قائم کیا گیا تھا اور وفاقی حکومت کے تحت بننے والی اس جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں