ایک عام دوا بال گرنے کی نایاب کیفیت میں مؤثر قرار

ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک عام اینٹی بائیوٹک کی کم مقدار جِلد کی ایک نایاب حالت کی وجہ سے بالوں کے گرنے میں کمی کر سکتی ہے۔

محققین کے مطابق، ڈوکسی سائکلین نامی اینٹی بائیوٹک کو عموماً لمفوسائٹک اسکارنگ ایلوپیشیا کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جو ایک ایسی حالت ہے جس میں جسم کے مدافعتی نظام کے خلیے بالوں کے فولیکلز پر حملہ کرتے ہیں۔

جرنل آف دی امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، بالوں کے گرنے اور اسکارنگ کی روک تھام کے لیے ڈوکسی سائکلین کی زیادہ مقدار ضروری نہیں ہوتی۔

محققین نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کم مقدار میں دوا لینے سے مریض بغیر کسی متلی، قے اور خارش کے مؤثر علاج حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ زیادہ مقدار لینے سے یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں