پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارتی صلاحیتوں کا بھرپور استفادہ کرنے کے لیے تعاون کے نئے مواقع کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہوئی، جہاں دونوں فریقوں نے تجارتی اور اقتصادی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو یقین دلایا کہ ایف بی آر پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مکمل حمایت فراہم کرے گا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے نئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ حقیقی تجارتی صلاحیت کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں