خوراک میں تبدیلی سے Tinnitus کی شدت کم ہونے کا امکان: تحقیق

شور والے ماحول میں کان کے پردے پر آواز کے اثرات کو کم کرنے کے لیے عام طور پر ایئر پلگ استعمال کیے جاتے ہیں، جو کسی فرد میں ٹنیٹس (Tinnitus) کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔ ٹنیٹس ایک ایسی کیفیت ہے جس میں کانوں میں مسلسل گھنٹی یا دیگر آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

تاہم، ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خوراک میں زیادہ پھل، غذائی ریشہ، دودھ اور کافی شامل کرنے سے بھی اس تکلیف دہ اور مستقل گونج کو کم کیا جا سکتا ہے۔

بی ایم جے جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، محض غذائی عادات میں تبدیلی لا کر ٹنیٹس کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

چین کے سیچوان صوبے سے تعلق رکھنے والے سینئر محقق کنزیو ژانگ کی قیادت میں کی جانے والی اس تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ خوراک پر مبنی حکمت عملی اس دیرینہ بیماری کے انتظام میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ موجودہ شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پھل، غذائی فائبر، کیفین اور ڈیری مصنوعات کا استعمال ٹنیٹس کے کم واقعات سے جُڑا ہوا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں