آرمی چیف کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں،صدر،وزیر اعظم کی تعزیت

اسلام آباد ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ بقضائے الہیٰ وفات پا گئیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنرل عاصم منیر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں