جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کا اعلیٰ سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کے چیئرمین، جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج نے اپنے منصب سے الگ ہونے کے لیے ایک ماہ قبل نوٹس جاری کر دیا ہے۔

چیئرمین این آئی آر سی نے اپنا معاہدہ ختم کرنے کے لیے صدر مملکت کو وزارت برائے اوورسیز پاکستانی کے سیکریٹری کے ذریعے باضابطہ اطلاع بھجوا دی۔

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ چند ناگزیر حالات کے باعث وہ اپنی ذمہ داریاں مزید ادا نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے 2024 میں جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو تین سال کی مدت کے لیے این آئی آر سی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

این آئی آر سی کی بنیاد 1972 میں انڈسٹریل ریلیشن آرڈیننس 1969 میں ترمیم کے تحت رکھی گئی تھی، جس کا مقصد صنعتی مزدور یونینوں اور قومی سطح پر ٹریڈ یونینز اور فیڈریشنز کی رجسٹریشن سے متعلقہ مسائل حل کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں