اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،کابینہ نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کہ معاشی صورتحال کی بہتری کا عکاس ہے،وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو بھی سراہااور کہا کہ جلد مہنگائی میں کمی کے حوالے سے بڑا پیکج لا رہے ہیں،عوام جلد مہنگائی میں کمی کے ثمرات دیکھے گی۔
