پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، آئی ایم ایف کا اعلامیہ

واشنگٹن۔پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔18 ماہ کے دوران پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی ہے

اعلامیہ میں کہاگیا کہ ے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد موسمیاتی تبدیلی کیلئے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے،ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی تبدیلی اور ای ایف ایف کی قسط ملا کر پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملیں گے

قرض پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کو پبلک ڈیٹ سے کمی آ سکے گی،سخت معاشی نظم و نسق سے مہنگائی کی شرح کنٹرول کی جا سکے گی، قرض پروگرام پر عملدرآمد سے توانائی شعبے کے نرخوں میں کمی آ سکے گی،قرض پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی گروتھ بڑھے گی

پاکستان کو سماجی تحفظ، تعلیم اور صحت کے شعبے پر بجٹ بڑھانا چاہیے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے نیا قرض پروگرام معاون ثابت ہو گا،ریزیلینس اینڈ سسٹین ابیلیٹی فیسلیٹی قرض پروگرام سے قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بجٹ ایلوکیشن بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں