چینی کا متبادل دماغ کو زیادہ کھانے کے جھانسے میں ڈال سکتا ہے، تحقیق

ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کم کیلوری والے مشروبات اور کیچپ میں استعمال ہونے والے چینی کے متبادل ہمارے دماغ کو ممکنہ طور پر زیادہ کھانے کے لیے دھوکہ دے سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نے اپنی تحقیق میں پایا کہ کیلوری سے پاک سوئٹنر دماغ کے ان حصوں کو متحرک کر دیتے ہیں جو بھوک کے احساس سے جڑے ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، شوگر فری متبادل دماغ کو الجھن میں ڈال دیتے ہیں، کیونکہ دماغ اضافی کیلوریز کی توقع کرتا ہے جو درحقیقت فراہم نہیں ہوتیں۔

75 افراد پر کیے گئے تجربے سے معلوم ہوا کہ یہ اثر زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار افراد میں زیادہ نمایاں تھا۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ، ڈاکٹر کیتھلین ایلانا پیج نے وضاحت کی کہ سوئٹنر دماغ میں ایک ‘مس میچ’ پیدا کرتے ہیں۔ جب جسم مٹھاس محسوس کرتا ہے لیکن کیلوریز نہیں ملتی، تو وقت کے ساتھ دماغ کی خوراک کی طلب کا نظام تبدیل ہو سکتا ہے، جو زیادہ کھانے کی عادت کو بڑھا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں