آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ملنے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 25 ستمبر 2024 کو پاکستان کے لیے 37 ماہ کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) معاہدے کی منظوری دے دی، جس کی مجموعی مالیت 7 ارب ڈالر ہے۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان کو پہلے جائزے کے بعد 25 مارچ 2025 کو معاہدے پر عملدرآمد کی سطح پر ایک نئی قسط موصول ہوئی۔

ای ایف ایف معاہدے کے مطابق پاکستان کو منظوری کے بعد تقریباً 1 ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہو گی، جبکہ 1.3 ارب ڈالر اضافی رقم ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن، جولی کوزیک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف اور ماحولیاتی فنانسنگ کے لیے علیحدہ فنڈنگ پر مذاکرات ہوئے، جن میں کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ای ایف ایف معاہدے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی، جبکہ آر ایس ایف کے تحت 1.3 ارب ڈالر کی رقم مختلف قسطوں میں فراہم کی جائے گی۔

جولی کوزیک کے مطابق پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت 7 ارب ڈالر کی رقم اقساط میں موصول ہو گی۔ پاکستان کے لیے نئی قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو مکمل ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزہ اجلاس میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کو 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں